سرگودھا(رپورٹ ای این آئی ڈویژنل بیورو)سرگودھا ضلع کونسل کے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ دلبر زبیر نے تبادلے کے باوجود چارج چھوڑنے سے انکار کر دیا دفتر کو تالے لگا دیے چارج چھوڑنے سے انکاری تبادلہ رکوانے کے لیے سرتوڑ کوشش جاری۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل افیسر پلاننگ خوشاب توقیر احمد کو حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ افیسر پلاننگ سرگودھاجبکہ دلبر زبیری کو ڈسٹرکٹ افیسر پلاننگ سرگودھا سے تبدیل کر کے خوشاب تعینات کر دیا ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے تبدیل ہو کر آنے والے توقیر احمد کا چارج بھی لے لیا لیکن اس کے باوجود ڈسٹرکٹ افیسر پلاننگ ضلع کونسل سرگودھا دلبر زبیری چارج چھوڑنے کی بجائے ضلع کونسل دفتر کو تالے لگا کر غائب ہو گئے جبکہ ان کے حمایتی ملازم بھی دفتر سے غائب ہیں دیگر ملازم دن بھر دفتر کے باہر بیٹھنے پر مجبور ہیں ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت کے باوجود توقیر احمد کو ضلع کونسل دفتر کا چارج نہ مل سکا۔ تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ آفیسر دلبری زبیری اپنا تبادلہ رکوانے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں جس کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر افسران کی سفارشیں بھی کرائی جا رہی ہیں۔۔ مختلف ٹاؤن پلانر بھی موصوف کی پشت پناہی کر رہے ہیں جس کے لیے ان کی مکمل سپورٹ بھی ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ کو حاصل ہے
