
کراچی ( چیف رپورٹر محمد حسین سومرو )
پولیس نے دوران کو انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو ماوے اور پیکنگ کے سامان سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد عثمان ولد گل بھادر کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 198 پڑیاں گٹکا وزنی 9کلو 500 گرام, تیار گٹکا ماوا 49 کلو اور 2 بورے پیکنک کی تھیلیاں برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کے وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر گٹکا ماوا تیار کر کے علاقے میں فروخت کرتا ہے۔
پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔