
( محمد حسین سومرو جیف رپورٹر)
ملزمان آئے دن تھانہ گلشنِ اقبال اور عزیز بھٹی کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھینا کرتے تھے۔
پولیس نے دورانِ گشت کارروائی کرکے موٹر سائیکل اسنیچنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا، ایس ایس پی ایسٹ۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینی ہوئی موٹرسائیکل نمبری KJN-671 اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 776/2024 تھانہ عزیز بھٹی میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ساتھی ملزمان کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں محمد بلال ولد عامر اور حماد علی ولد ممتاز علی شامل ہیں، ایس ایس پی ایسٹ۔
