
سرگودھا (رپورٹ ڈویژنل بیورو طاہراشرف )سرگودھا وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کے انچارج مشتاق احمد اعوان نے گزشتہ روز مختلف وفاقی محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کی سماعت کی۔ اجلاس میں فیسکو، سوئی گیس، پوسٹل لائف، ای او بی آئی، نادرا، بیت المال، کینٹونمنٹ بورڈ، پاکستان ریلوے، بی آئی ایس پی، پوسٹ آفس، ایف آئی اے اور سی ایم اے کے افسران اپنی رپورٹس کے ساتھ موجود تھے۔ کل 32 شکایات میں سے 15 شکایات کا موقع پر حل نکال کر متعلقہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ اس موقع پر انچارج مشتاق احمد اعوان نے وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کی ہدایات کی روشنی میں تمام محکموں کے افسران کو عوام کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔