رپورٹ محمد حسین سومرو
ڈکیتی کی واردات کو ناکام بناتے ہوئے مسلح ڈکیتوں کو موقع واردات سے گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- محمد ارشد، 2- محمد رفیق اور 3- فیضان اقبال کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان موبائل اسنیچنگ اور بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان سے غیرقانونی 30 بور پستول، چھینے گئے 06 عدد موبائل اور موٹرسائیکل برآمد ہوا۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹروگیشن بلدیہ ٹاؤن اور سائیٹ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
