
سانگھڑ ڈسٹرکٹ رپوٹر محمد وقار بھٹی
سانگھڑ کے علاقے جام نواز علی ۔بیرانی میں مختلف میڈیکل اسٹوروں پر ڈرگ انسپکٹر سانگھڑ کی کاروائیاں ۔ذائد المیعاد غیر مستند ادویات اپنے قبضے میں لے لی۔ مختیار کار ہمراہ تھے ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر سانگھڑ دھنی بخش کولاچی نے مختیار کار جام نواز علی کے ہمراہ تعلقہ جام نواز علی ۔بیرانی میں مختلف میڈیکل اسٹوروں پر اچانک کاروائی کرتے ہوئے ادویات چیک کیں۔ اس موقع پر انھوں نے زائد المعیاد غیر مستند ادویات اپنے قبضے میں لے لیں۔ دوسری جانب میڈیکل اسٹوروں پر اچانک کاروائی کی اطلاع ملتے ہی بنا لائسنس اور عطائی ڈاکٹرز اپنی کلینکس چھوڑ کر رفو چکر ہو گئے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر سانگھڑ دھنی بخش کولاچی کی جانب ضلع بھر میں روز کی بنیاد پر میڈیکل اسٹوروں پر اچانک کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ھے۔ڈرگ انسپکٹر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ ضلع سانگھڑ میں کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا صفائی ستھرائی نہ ہونے ایکسپائر ۔جنسی ۔غیر مستند ادویات سمیت ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل اسٹور مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی