
رپورٹ محمد حسین سومرو
ہائی وے پر اسکریپ و دیگر سامان سے لوڈ ٹرالرز چھیننے والا گروپ بے نقاب۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
کروڑوں روپے مالیت کا چھینا و چوری کیا گیا مسروقہ اسکریپ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
موقع سے تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- ارشد علی، 2- محمد عابد اور 3- غلام محمد کے ناموں سے ہوئی۔
جبکہ دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔
دوران کاروائی کمپاؤنڈ سے ڈھائی سے تین کروڑ روپے مالیت کا 24 ٹن مسروقہ اسکریپ برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان نے ہائی وے پر اسکریپ، گندم و دیگر سامان سے لوڈ ٹرالرز / گاڑیاں چھیننے کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
