رپورٹ محمد حسین سومرو
6 رکنی انتہائی مطلوب ڈکیت گروپ کے چار کارندے گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا شلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار ملزمان میں 1- نصیب اللہ، 2- عزت خان، 3- انعام اللہ اور 4- عابد شامل ہیں۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر ایاز خان کی سربراہی میں چوکی انچارج عابد آباد محمد شیراز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے قبضے سے 3 عدد غیرقانونی پستول بمعہ ایمونیش برآمد ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے تھانہ پاکستان بازار کے مقدمہ 510/24 کی چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
جبکہ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ دوسری موٹرسائیکل تھانہ قائد آباد کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔
ملزمان کی تھانہ سائیٹ بی کے علاقے میں واقع گودام میں واردات کی cctv فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔
ملزمان کا 6 رکنی گروہ بلدیہ اور سائیٹ ڈویژن میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
تمام ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جوکہ اس سے قبل مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
