
رپورٹ محمد حسین سومرو
دوران کاروائی ملزم کی پولیس پارٹی پر فائرنگ۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
جوابی کاروائی میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
گرفتار زخمی ملزم بنام ہدایت اللہ کے قبضے سے بلا لائسنس پستول اور 4 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔
ملزم کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے ایس ایچ او جیکسن و اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم منشیات فروشی و اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ملزم اس سے قبل بھی تھانہ جیکسن پولیس کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 256/22 بجرم دفعہ 392/394/397 تھانہ جیکسن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 422/22 بجرم دفعہ 382/34 تھانہ جیکسن۔
3. مقدمہ الزام نمبر 292/23 بجرم دفعہ 381/A تھانہ جیکسن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 388/23 بجرم دفعہ 353/186/324/34 تھانہ جیکسن۔
5. مقدمہ الزام نمبر 390/23.بجرم دفعہ .23(1)/A تھانہ جیکسن۔
ملزم کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔