ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے) تھانہ صدر تونسہ میں تعینات پولیس اہلکار ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید
ڈیرہ غازی خان پولیس کی جرأت، فرض شناسی اور قربانی کی ایک اور روشن مثال —
تھانہ صدر تونسہ میں تعینات اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید دری شاہ پل کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔
پولیس کو دائرہ شاہ پل کے علاقے میں مسلح ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر اے ایس آئی غلام شبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔
پولیس پارٹی کے موقع پر پہنچتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔
اسی دوران اے ایس آئی غلام شبیر اور کانسٹیبل غلام فرید نے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی، ایس ڈی پی او تونسہ، ایس ایچ او اور پولیس کی دیگر ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔
ڈیرہ غازی خان پولیس کے افسران و اہلکار ہمیشہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر سینہ سپر رہے ہیں۔
شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا جاتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔