
رپورٹ محمد حسین سومرو
بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا، چونا، چھالیہ، پتی و دیگر سامان برآمد۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
کارخانے سے مضر صحت گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث 1- حمزہ، 2- جاذل اور 3- ندیم نامی ملزمان گرفتار۔
کارخانہ پاک کالونی مشرف پارک کے پاس واقع مکان میں قائم کیا گیا تھا۔
کارخانے سے تین عدد ٹب تیار ماوا، تین عدد بورے چھالیہ، دو بورے چونا، ایک عدد ڈرم چونا، چار عدد پیکٹ پتی، 6 عدد ڈرم، پیکنگ میٹیریل و دیگر سامان برآمد ہوا۔
کاروائی انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔