
سرگودھا(رپورٹ بیورو ای این آئی)شہر میں ٹریفک کے نظام بہتر بنانے کا فیصلہ ،پہلے مرحلے میں 3 بازاروں میں چنگ چی رکشاء کا داخلہ بند کرنے پر اتفاق،تینوں بازاروں کے صدرو اور جنرل سیکرٹریز دو دو افراد پولیس ، ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ملکر رکشاوں کا آن بازاروں میں داخلہ بند کرنے اقدامات اکھٹے گئے،ریڑھی والوں کو بھی جگہ جگہ ریڑھیاں لگا کر ٹریفک کے جام کرنے کا سبب بن رہے ہیں،تفیصلات کے مطابق سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر محمد حسن یوسف نے کمشنر سرگودھا ڈویژن کو شہر سے ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر گزشتہ روز سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسڑی کے دفتر میں سی او میونسپل کارپوریشن زویا وہاب ، سیکرٹری آر ٹی او ،ملک طاہر ، ڈی ایس پی ٹریفک یوسف چیمہ، سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسڑی کے سینئر نائب صدر نثار علی ، نائب صدر جمیل اختر جامی ، مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ، جنرل سیکرٹری نعیم کپور، شہباز خان ، آصف منان ، ملک عرفان حیدر ، ڈاکٹر امیتاز ڈوگر، و دیگر عہدیداران کے علاوہ ممبر سمال چیمبر بھی موجود ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے دو ہفتوں کیلئے آزاد روڑ ، سٹی روڑ ، چوک بلاک نمبر 12 سے چنگ رکشوں کو آگے نہیں آیا دے جائے گا، جس کیلئے ان تمام بازاروں کے صدرو اور جنرل سکریٹریز دو دو افراد پولیس ، ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن کے عملے ساتھ ملکر ڈیوٹی سر انجام دے گئے، جہان بھی کوئی مسلہ درپیش آیا گا پولیس، ٹریفک پولیس اور کارپوریشن کا علمہ دستیاب ہوگا،اس موقعہ پر چنگ رکشاء یونین کے صدر ملک لطیف اعوان نے بھی خطاب کیا اور یقین دلایا کہ ہم شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسڑی اور تاجروں کے ساتھ ہونگے،