سرگودھا(رپورٹ طاہراشرف)پبلک ریلیشن آفیسر ڈسٹرکٹ انفارمیشن
انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان 20.11.2024 بروز بدھ 09.00 بجے صبح پنجاب محتسب آفس منڈی بہاؤالدین میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سننے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے ۔ اُس روز رجسٹر ڈ شکایات کی سماعت ہو گی۔ بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاسپورٹ آفس، نادرا ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، بیت المال اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں ہیں۔ جسکے بارے میں سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسران کو پیشگی نوٹس بھجوائے جاچکے ہیں۔ اس بارے میں پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس کو اطلاع دی جارہی ہے۔ اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی-FM-107ریڈیو مورخہ 19.11.2024 کو شام 06سے 07 بجے منڈی بہاؤالدین کے پروگرام اوپن فورم میں عوام کو وفاقی محتسب کے ادارے کے بارے میں آگاہ کریں گے اور لائیو کالرز کے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔۔ مشتاق احمد اعوان
ڈپٹی ایڈوائزر /انچارج
وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگوودھا