
خوشاب( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیراز ی اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب اور ضلعی امن کمیٹی کے ممبران و علماء اکرام نے شرکت کی۔اجلاس میں عورتوں کے وراثت میں حقو ق کے حصول اور سوشل میڈیا پر آئے روز ہونے والے اخلاقی جرائم اور برائیوں کی روک تھام کے سلسلہ میں علماء اکرام کے کردار کو زیر بحث لایا گیا۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات کے مطابق عورتوں کو وراثت میں حقو ق حاصل ہیں اس سلسلہ میں مساجد میں علماء اکرام عوام الناس کو اسلا می تعلیما ت کی روشنی میں آگاہی دیں۔ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پراخلاقی جرائم اور برائیاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں ان کی روک تھام میں بھی علماء اکرام اپنا کردار ادا کریں اور لوگوں کو ان برائیوں سے بچنے کی تلقین کریں۔اجلاس کے اختتام پر تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ا س نیک کام میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور جمعہ کے خطبہ میں وہ لوگوں کو عورتوں کووراثت میں حقو ق دینے اور سوشل میڈیا پر جرائم کے خاتمے کیلئے آگاہی ضرور فراہم کریں گے۔