
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب میڈم راحیلہ جمیل نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول نورپورتھل میں تحصیل بھر کے ایجوکیشن آفیسرز ، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سکولز کے سربراہان کی خصوصی میٹنگ سے مخاطب ہوتے ہوئےکیا ۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز خوشاب ملک فضل الہی فضل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز فیض الحسن ملک ، ڈی ای او زنانہ خوشاب امانت خاتوں اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ میڈم راحیلہ جمیل نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم پیغمبرانہ پیشہ سے وابستہ ہیں لہذا اس کے تقاضوں سے کماحقہ، عہدہ براء ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ضلع خوشاب میں تعلیمی عمل کی مزید فعالیت کے لیے اپنی ترجیحات پر بھی روشنی ڈالی ۔ ڈی ای او سیکنڈری سکولز ملک فضل الہی فضل نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ اپنے فرائض منصبی کو بطریق احسن سر انجام دیں ۔ سکولوں میں ڈینگی ایکٹیوٹیز تواتر سے کیا کریں تاکہ کسی بھی سکول کی ڈورمنٹ نہ ہو ۔ ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز فیض الحسن ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن میڈم راحیلہ جمیل کو نورپور تھل آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے تھل کی مٹی بڑی زرخیز ہے ۔ یہاں سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوان اعلی ا تعلیم حاصل کر کے مختلف شعبوں میں وطن عزیز کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں ۔