تحریر : بریگیڈیئر ریٹائرڈ ڈاکٹر محمد امین
اہم آگاہی 10 مئی 2025
یاد رکھیں دشمن ہمیں لمبی جنگ کی طرف کے کر جائے گا جی۔ یوکرائن روس کی طرح ۔ یہ میدانوں میں کم اور اکانومی، ذہن و اعصاب کی جنگ ہو گی ۔ جو دیر تک کھڑا رہے گا وہ جیتے گا۔ اس میں سائز یا ہتھیار کم معنی رکھتے ہیں۔ دو ہزار سال پہلے لڑی جانے والی Pelonnesian جنگ کی حکمت عملی کے استعمال کی جائے گی
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Peloponnesian_War
آپ اپنے آپکو اور اپنے اردگرد لوگوں کو ایک لمبی جنگ کے لئے تیار کریں۔ جس میں دن, ہفتے، مہینے پر نہ جائیں بلکہ beyond horizon دیکھیں ۔ کسی دن ہمارا نقصان ہو گا دشمن ہمیں مار دے گا۔ ہم نے حوصلے نہیں ہارنے۔ شیر کی طرح صبر کر کے گھات لگا کر مناسب موقع کا انتظار کرنا ہے ۔ جیسے ہماری مسلح افواج کی حکمت عملی ہے
We will respond at the time and places of our choosing. We will not react prematurely.
دنیا کے حالات تغیر پذیر ہیں۔ عالمی طاقت کا توازن بگڑا ہوا ہے۔ امریکہ بوڑھا شیر ہے جو ہار ماننے کو تیار نہیں ۔ اس کے مرنے میں مزید نصف صدی 50 سال کم از کم لگیں گے۔ چین ایک جوان ہوتا اور طاقت حاصل کرتا شیر ہے جو امریکہ کے ساتھ سیدھی لڑائی نہیں لڑنا چاہتا اور روس اس کا ساتھی شیر ہے۔ لیکن چین بہت صبر تحمل سے اور موقع بر موقع امریکہ کو دکھانا چاہتا ہے کہ کسی بھی امریکہ چین جنگ کی صورت چین کے پاس وہ ٹیکنالوجی، ہتھیار اور حکمت عملی ہے جس سے امریکہ کو شکست دی جا سکتی ہے۔
پچھلے 700 سالوں میں 20 فیصد ایسا ہوا ہے کہ اس وقت کی سپر پاور نے ابھرتی ہوئی سپر پاور سے براہ راست مقابلہ کیا ہے۔ یہ تبدیلی عموماً پرامن طریقے سے ہوئی ہے۔ لیکن گرتی ہوئی طاقت، ابھرتی ہوئی سپر پاور کو کسی نہ کسی شکل میں چیلنج کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
اس کی واضح نشانی امریکہ اور چین کا جھکاؤ ؛ کس طرف ہے اور کب تک رہ سکتا ہے۔ دونوں ہی برصغیر کو اپنے لئے testing ground سمجھ کر دو ملکوں کا unprecedented ساتھ دے رہے ہیں۔ امریکہ اسرائیل کے ذریعے اور چین ہمیں خود دے دیا ہے۔ چین نے جو جہاز اور میزائل خاص کر PL 15 یہ وہ ہتھیار ہیں جو چین ایکسپورٹ نہیں کرتا یعنی PL 15E نہیں۔
ہم نے جو بھی کامیابیاں ابھی تک حاصل کی ہیں وہ اللہ کی رحمت کے بعد چین کی مدد سے کی ہیں۔ لیکن چین کب تک اور کیوں یہ فائدے دے گا؟؟ جس دن چین ایک انچ پیچھے ہٹا حالات یک دم پلٹا کھائیں گے ۔
یاد رکھیں جنگیں قومیں مل کر لڑتی ہیں صرف افواج ہی نہیں۔ افواج معرکے لڑتی ہیں۔
Wars are fought by the Nations and Battles are fought by the Soldiers.
Clausewitz said,”War is too serious a business to be left to Generals”.
اس لئے جنگ کے اسرار و رموز سمجھیں۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ کے مطابق”علم حاصل کرو” گود سے گور تک۔
اپنے حوصلے بلند رکھیں، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں۔ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت میں افواج پاکستان کا ہر سطح پر بھرپور ساتھ دیں، افواج پاکستان دشمن کو مناسب جواب دے رہی ہیں۔ ان کا عزم و جذبہ پختہ ہے، اور ہر شہری بھی اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے۔ اللہ ہمیں اور پاکستان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور ہماری افواج کو ہر محاذ پر کامیابیاں عطا فرمائے آمین۔
اپنے آپ کو اور اردگرد لوگوں کا درست علم کے ساتھ آگاہ رکھیں ۔ آپ میں سے جو علم والے ہیں ان کی بات توجہ سے سنیں۔ ٹی وی یا سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ ان میں اکثر اپنی viewership کے چکر میں سنسی اور جھوٹ پھیلاتے ہیں۔
پاکستان کی سلامتی اور افواج پاکستان کے لیے دعائیں کریں، کیونکہ ان کی قربانیاں ہی ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔