
ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے) ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں مقیم بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کو مفت مویشی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلئے درخواستوں کی آن لائن وصولی شروع کردی گئی ہے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے تمام مویشی ہسپتالوں میں سہولت ڈیسک قائم کردئیے گئے ہیں جہاں تربیت یافتہ عملہ ایپ APP کے ذریعے 55 سال سے کم عمر خواتین کی درخواستیں جمع کرا رہے ہیں۔پانچ سال سے کسی بھی سکیم کے تحت مویشی حاصل نہ کرنے والی خواتین خود بھی ایپ کے ذریعے اپلائی کرسکتی ہیں۔ اپنے موبائل سے میسج میں PLC (خالی جگہ) شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070پر بھیج سکتے ہیں.مزید معلومات کیلئے قریبی شفاخانہ حیوانات یا محکمہ کے نمبر 080009211 پربھ رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہا کہ آن لائن اپلائی کرنے کےلئے 10 نومبر 2024 تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔