ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ)بابا گورونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریبات پر ریسکیو ایمرجنسی کور پلان جاری کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل میگا ایونٹ باباگورونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ریسکیو افسران نے شرکت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بابا گورونانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی تقریبات پر ریسکیو1122کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات اور ریسکیو ایمرجنسی کور پلان کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پلان ترتیب دے کر تمام ریسکیو سٹاف اور آفیسرزکو ڈیوٹیاں سونپ دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتا یا کہ بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کے دوران250ریسکیو رزاور افسران تعینات کئے گئے ہیں مرکزی گوردوارہ جنم استھان اور دیگر گوردواروں میں 15ایمبولینسز،4 فائر وہیکلزاور30 موٹر بائیک ریسکیو سروسزموجود ہوں گی ۔اس کے علاوہ ہیڈ کوارٹرزسے 5اضافی ایمبولینس بمعہ ریسکیو عملہ بھی ننکانہ صاحب میں تعیناے کی جائیں گی۔کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اہم مقامات پر ریسکیو موبائل ٹیمیں، فائر سیفٹی پوسٹ ،سروور پر واٹرریسکیو پوسٹ اورریپڈ ریسپانس ٹیمیںہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیو اہلکاروں سے خطاب میں کہا کہ عوامی خدمت ریسکیورز کی اولین ترجیح ہے اس طرح کے انٹرنیشنل میگا ایونٹ پر انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے ۔متعلقہ افسران اور انچارجز متعین کردہ ڈیوٹی پوائنٹس پر ہائی الرٹ رہیں گے مزید براں تمام ریسکیورز میلے پر آنے والے سکھ یاتریوں سے خوش اخلاقی اور بھرپور معاونت کے ساتھ پیش آئیںتاکہ میلہ پر آنیوالے یاتری خوشگوار یادیں لے کر واپس جائیں