ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم راﺅ کی زیرصدارت سموگ کی روک تھام اور پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاون کے حوالے سے اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔سیکرٹری ضلعی ٹرانسپورٹ اتھارٹی مریم خان ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ہائی وے پولیس سمیت دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے متعلقہ اداروں کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا جائے ، اوور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا سموگ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ، عوام الناس سموگ سے بچاﺅکے لیے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف اطلاع دیں۔