
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) راجہ تصورحسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی رشتہ ء ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں محمودشہید تھل میں منعقد کی گئ۔ شادی کی تقریب میں نمائندہ سیاسی ، سماجی، صحافتی، تعلیمی ،ادبی،مذہبی اور کاروباری شخصیات سمیت مختلف محکموں کے آفیسرز اور ان کی راجپوت برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکائے تقریب نے اس موقع پر راجہ تصور حسین کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ راجہ تصور حسین نے اپنی شادی خانہ آبادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے جملہ احباب اور دوستوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے شرکت کر کے ہماری خوشیوں کی رونق کو دوبالا کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر راجہ تصور حسین محمود شہید کی معروف سماجی شخصیت راجہ ذوالفقار علی کے صاحبزادے اور سینیئر ٹیچر راجہ محمد عامر کے بھائی ہیں ۔