
لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ایس ایچ ایس سکول سسٹم کے زیر اہتمام “برین بلڈرز ” کے نام سے خانہ فرہنگ ایران میں نوجوانوں کے لئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملک کے مایہ ناز پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ سیمنار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ایک ایک نوجوان طالب علم نے کیا اس کے بعد تین بچیوں نے رسولِ کریم کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض فصاحت علی بخاری اور نوجوان نسل کی نمائندگی کرتے ہوئے دعا فاطمہ بخاری نے بخوبی انجام دیئے۔ پروگرام کا موضوع نوجوان نسل کی ذہنی تعمیر نو تھی اور نوجوان نسل کے مسائل اور ان کے حل پر مقررین نے کافی اختصار سے روشنی ڈالی۔ مقررین نے نوجوانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک کامیاب انسان کیسے بن سکتے ہیں اور نوجوانوں کو موجودہ حالات سے کیسے مقابلہ کرنا چاہیے۔ سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آقائے اصغر مسعودی، ڈاکٹر اظہر حسین ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ایجوکیشن،
سید محسن رضا پرفیسر آف سائیکالوجی، مس روزی رضوی کالم نگار ڈائریکٹر سٹوڈنٹس ایکسپریینس آفس پروفیسر نیشنل کالج آف بزنس، میڈم روبہ ہمایوں ڈور آف اوئیرنیس،
ڈاکٹر فرحانہ کاظمی سورو پلیس ہیڈ، زوہیب صاحب، ڈاکٹر فرحانہ، محترمہ انعم ملک اور سیدہ حمیرا شاہ (فنانس سیکرٹری پی پی پی ) نے شرکت کی۔ تمام مقررین نے بہت عمدہ گفتگو کی ۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ آقائے اصغر مسعودی نے ایرانی تعلیمی اداروں کی پاکستانی طلباء کو ڈاکومنٹری فلم دکھائی۔ باقی شرکاء نے بہت اچھی گفتگو کی خاص کر پروفیسر مس روزی رضوی کے الفاظ ” کامیابی ایک دن میں نہیں ملتی لیکن ایک دن ملتی ضرور ہے” بہت پر اثر تھے۔ سیمنار میں اگنیشن پرو کالج کی ٹیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام میں مختلف کالجز کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت۔ آج کے سیمنار میں نوجوان طالب علموں کا شرکت کرنا اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہمارا نوجوان طالب علم اپنے لیئے فکر مند ہے اپنے ملک کے لیے فکری اور نظریاتی سوچ رکھتا ہے اپنے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور یہ سب تب ہی ممکن ہے جب اساتذہ کرام، والدین اور معاشرہ اس نسل کی تعمیرِ نو کرے، تربیت کرے، حوصلہ افزائی کرے۔ اللّٰہ تعالیٰ ہماری نوجوان نسل کی حفاظت فرمائے۔ آمین