
رپورٹ : محمد حسین سومرو
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تیمور نامی ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔
جبکہ صدیق عرف خٹک اور اعجاز بنگالی نامی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول اور موبائل فون برآمد ہوا۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپیکٹر قمر جاوید کیانی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 641/24 بجرم دفعہ 23(1)A درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔