
رپورٹ محمد حسین سومرو
سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن تھانہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی اور تھانہ موچکو کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کئے گئے۔
سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی، گٹکا فروشی اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 8 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے۔
جبکہ 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انٹروگیشن کے بعد ریلیز کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے متعدد گھروں کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق کا عمل بھی کیا گیا۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز ہمراہ نفری لیڈیز اسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔
تھانہ ڈاکس نے منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم و گٹکا فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا، ایک غیرقانونی پستول، 525 گرام چرس اور 45 پڑیاں گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمات درج کئے جبکہ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 2 ملزمان کو گرفتار کرکے بھی مقدمات درج کئے گئے۔
تھانہ موچکو پولیس نے عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 3 ملزمان گرفتار کرکے مقدمات درج کئے۔