
سکرنڈ(نمائندہ ولی محمد بھٹی)
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر علیمہ خان خان کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک پر رہائی کے مطالبے کے لئے دھرنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما گل محمد رند نے همدرد ہاؤس سکرنڈ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے انکو ملک کی عوام نے رد کردیا ہے پھر بھی یہ اقتدار کی کرسی پر قابض ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو جبری اور غیر قانونی طور پر بیگناہ قید کیا ہوا ہے خان صاحب کے حکم پر لبیک کہتے ہوۓ سندھ سمیت پورے ملک سے لاکھوں کارکنان 24 نومبر پر اسلام آباد پہنچے گے،گل محمد رند نے مزید کہا کہ نوابشاہ سکرنڈ سے بھی ہزاروں کارکنان کے قافلے اپنے سروں سے کفن باندھ کر اپنے محبوب لیڈر کے حکم پر اسلام آباد پہنچے گے۔ڈی چوک پر احتجاج مطالبوں کے حل تلک جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت نہی بلکہ ظلم اور جبر پر قائم ہے اس حکومت کے خاتمے تک پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج رہیں گے۔