سکرنڈ(رپورٹ ولی محمد بھٹی)
شہید بینظیرآباد کی تحصیل نواب شاہ اور سکرنڈ کے خالی 4 نشستوں پر بلدیاتی انتخابات آج 14 نومبر کو منعقد ہونگے سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے بتایا کہ نواب شاہ اور سکرنڈ کی (چئیرمن، وائس چیئرمین، ممبر ضلع کونسل اور جنرل میمبر) کی خالی نشستوں پر انتخابات کل ہونگے جس کے لئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے لئے کل 26 پولنگ اسٹیشنز 96 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں 7، مرد، 7 خواتین اور 12 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں کل 26 پولنگ اسٹیشنز میں سے 22 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے انتخابات کے دوران 38 ہزار 930 شہری اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے جن میں 20 ہزار 928 مرد اور 18 ہزار 2 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔