
کراچی ( چیف رپورٹر محمد حسین سومرو) ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان اسلحہ و چھینی گئی موٹرسائیکل سمیت گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کو ٹارگیٹڈ کاروائی میں رشید آباد بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان میں 1-ابراھیم ولد محمد زاھد اور 2- صفدر ولد حبیب گل شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول برآمد ہوا۔
ملزمان کے قبضے سے تھانہ گبول ٹاؤن کے مقدمہ 138/22 بجرم دفعہ 392/397/34 کی چھینی گئی ہنڈا 125 موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فون، کیش و موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتے ہیں۔
ملزم ابراھیم اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ بلدیہ سب انسپکٹر عمران سعد کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔