کراچی ( چیف رپورٹر محمد حسین سومرو) کراچی سے کاریں چھیننے / چوری کر نے کے علاوہ چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اسلحہ کے مقدمات میں ملوث، کراچی پو لیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کا اے وی ایل سی کی پو لیس پارٹی پر حملہ، فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر فائرنگ کرتے ہو ئے فرار، تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ سے چھینی گئی کار اور اسلحہ برآمد۔
وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے اے وی ایل سی، کراچی نے تھانہ کورنگی کے علاقہ J ایریا، سیکٹر 35/B، اقصیٰ فٹبال گراؤنڈ میں کا روائی کر تے ہوئے کراچی سے کاریں چھیننے / چوری کر نے کے علاوہ چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلہ اور اسلحہ کے مقدمات میں ملوث، کراچی پو لیس کو انتہائی مطلوب ایک زخمی ملزم کو فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتارکرکے تھانہ گلشن اقبال کے علاقہ سے چھینی گئی کار اور پستول برآمدکر لی۔
پولیس کے روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ابتدائی تفتیش میں گرفتار زخمی ملزم کا نا م سعید عرف ایاز عباسی معلوم ہوا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ اور سال 2010 سے وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے قبل 27 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔۔
برآمد شدہ کا ر نمبرAVJ-650 سوزوکی مہران تھانہ گلشن اقبال سے چھینی گئی ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 585 / 2024 ہے۔
ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کے مقدمات تھانہ کورنگی میں درج کئے جا رہے ہیں۔
مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے تعاقب میں پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے۔
مزید تفتیش جا ری ہے۔