کراچی ( چیف رپورٹر محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق ملزم نے کچھ ماہ قبل تھانہ سچل کے علاقے بھکر گوٹھ ایریا میں بیکری میں ڈکیتی کی واردات کی تھی، ایس ایس پی ایسٹ۔
پولیس نے دورانِ اسنیپ چیکنگ کارروائی کرکے اسٹریٹ کرمنل ملزم عمران عرف گلابی ولد بلال اوڈ کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، سرقہ شدہ موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد۔
گرفتار ملزم سے موقع پر پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم نے مزید ایک موٹرسائیکل چھیننے کا انکشاف کیا، ایس ایس پی ایسٹ۔
گرفتار ملزم کی نشاندھی پر چھینی ہوئی موٹر سائیکل نمبری HBY-7720 بھی برآمد کرلی گئی، ایس ایس پی ایسٹ ۔
برآمدہ موٹرسائیکل تھانہ سچل کے علاقے سے چھینی گئی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبر 1523/2024 بجرم دفعہ 392/34 ت پ تھانہ سچل میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 441/2019 بجرم دفعہ 371A/371B تھانہ اتفاق ٹاؤن صادق آباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 691/2022 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ مبینہ ٹاؤن۔
3. مقدمہ الزام نمبر 692/2022 بجرم دفعہ 23(i)A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ مبینہ ٹاؤن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 160/2023 بجرم دفعہ 6/9/C کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ تھانہ مبینہ ٹاؤن.
5. مقدمہ الزام نمبر 323/2024 بجرم دفعہ 392/411 ت پ تھانہ گلشنِ اقبال ڈسٹرکٹ رحیم یار خان ۔