ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں مقابلہ مضمون نویسی کےلئے شیڈول اور انعامات کا اعلان کردیا گیا ہے اس حوالے سے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے.اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے سرکاری و رجسٹرڈ نجی سکولز اور کالجز کے مابین اردو انگریزی مضمون نویسی کا مرکز لیول پر مضمون نویسی کا مقابلہ پانچ دسمبر کو ہوگا۔تحصیل لیول پر 11 دسمبر،ضلع لیول پر 16 دسمبر اور ڈویژنل سطح کا مقابلہ 19 دسمبر کو ہوگا۔تحصیل سطح کا مقابلہ جیتنے والوں کو پہلا انعام دس ہزار روپے،دوسرا انعام سات ہزار روپے اور تیسری پوزیشن پر پانچ ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ضلعی سطح کی پہلی پوزیشن پر 20 ہزار روپے،دوسری پوزیشن پر 15 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن پر 10 ہزار روپے انعام ملے گا۔ڈویژنل سطح کے مقابلوں میں پہلا انعام 50 ہزار روہے،دوسرا انعام 40 ہزار روپے اور تیسرا انعام 30 ہزار روہے مقرر کیا گیا ہے۔ طلباء اور طالبات کو الگ الگ پوزیشنز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی خان ڈویژن میں مرکز،تحصیل،ضلع اور ڈویژنل لیول کے 40 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔مقابلوں میں شرکت کےلئے اوپن رجسٹریشن ہوگی تاہم تحصیل مقابلوں کےلئے منتخب طلباء و طالبات کو سربراہ ادارہ سے جاری تصدیقی سرٹیفیکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔مقابلے مقرر کردہ مراکز میں گیارہ بجے شروع ہوں گے تاہم طلباء و طالبات آدھا گھنٹہ قبل اپنے مرکز میں پہنچ کر رجسٹریشن کرانا ہوگی ۔طلباء و طالبات کو امتحانی مرکز میں منتخب عنوان،مضمون نویسی کے جوابی کاپی دی جائے گی۔مرکز لیول کے بہترین لکھاری تحصیل، پھر ضلع اور ڈویژنل مقابلوں میں شرکت کریں گے۔مقابلوں سے متعلق مزید معلومات کےلئے محکمہ تعلیم کے دفاتر اور افسران سے رابطہ کیا جاسکتا ہے