منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
ڈی سی منڈی بہاولدین ڈاکٹر فیصل سلیم گرا ں فروشی کے خلاف سخت احکامات جاری کیے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا ہے مہنگے داموں اشیائے خرد و نوش فروخت کرنے والے قابل رحم نہیں تحصیلدار رانا طارق کی گراں فروشی کے خلاف بڑی کاروائی 16 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے
منڈی بہاوالدین تحصیلدار و پرائیز کنٹرول مجسٹریٹ رانا طارق نے ڈی سی منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں مختلف مقامات پر گراں فروشی کی اطلاع ملنے پر اور اپنے ذرائع سے پتہ کرنے پر گراں فروشی کرنے والے افراد کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ 16 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں اور یہ اپریشن بلا تفریق جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعلی پنجاب اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر دن رات کام کر رہے ہیں اور ایسے میں نام نہاد افراد بے بنیاد الزامات اس لیے لگاتے ہیں کہ ان کے مفادات ان گراں فروشوں کے ساتھ وابستہ ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کی ذات کی خوشنودی کے لیے وہ تمام تر ڈر اور خوف سے بالا ہو کر عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اپنے منصب کے ساتھ مکمل عدل کرتے ہیں اور گراں فروشی ایک بہت بڑا ناسور ہے اس پر اپریشن مسلسل جاری رہے گا