منڈی بہاؤالدین( میاں شریف ذمہ )حکومت پنجاب نے کنڈا پاسنگ فیس ختم کر دی ہے،لیکن نوسربازوں کے ٹولے سارا دن منڈی بہاؤالدین کے دیہات میں سادہ لوح دکانداروں کو کنڈا پاسنگ لائسنس کے نام پر ڈرا دھمکا کر سرعام لوٹتے ہیں اور ساتھ اپنی رسید بھی دے کر جاتے ہیں۔کنڈا پاسنگ لائسنس کے نام پر روزانہ ہزاروں روپے کا فراڈ کرنے والے کیا اتنے پاور فل ہیں کہ منڈی بہاؤالدین ضلع کی انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتی ہے؟ ،تاجر تنظیمیں اور چیمبر آف کامرس اور حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ کنڈا پاسنگ لائسنس فیس کے نام پر فراڈ کرنے والے نوسربازوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں اور دکانداروں کو آگاہ کریں کہ کنڈا پاسنگ لائسنس فیس حکومت نے ختم کر دی ہوئی ہے، ایسے جعلسازوں سے بچ کر رہیں۔تاجر حضرات کا میڈیا کو بیان۔