ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) بابا گورو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اقلیتی امور نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کے ہمراہ گردوارہ جنم استھان میں سکھ یاتریوں کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے شہر اور گردوارہ کے داخلی خارجی راستوں اور اہم مقامات پر جا کر ہدایات دیں۔ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو¿ اور ڈی پی او سید ندیم عباس نے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اس دوران صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے سکھ یاتری 13 تا 16 نومبر ننکانہ صاحب میں ہونگے جس کے بعد یاتری فاروق آباد شیخوپورہ، حسن ابدال، کرتار پور، ایمن آباد اور لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے 60 ہزار سے زائد سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع کیلئے ایسے انتظامات کیے ہیں کہ یاتری واپسی پر پاکستان ذندہ باد کا نعرہ لگائیں گے۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ مہمان نوازی پاکستانیوں کی پہچان ہے اور اس بار بھی اپنے مہمانوں کی بھرپور مہمان نوازی کریں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ننکانہ صاحب کیلئے 20 سال کا ماسٹر پلان بنا رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کیلئے بہترین رہائش و دیگر انتظامات ہوں۔ انہوں نے کہا کہ گردوارہ جنم استھان میں اضافی کرنسی ایکسچینج اور PCO بوتھ بنائیں جائیں تاکہ سنگت کو سہولت ہو سکے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی یاتریوں کے کھانے اور لنگر کے معیار کی چیکنگ یقینی بنائے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی سی تسلیم اختر راو¿، ڈی پی او سید ندیم عباس اور سکیورٹی اداروں کے نمائندگان بھی اس موقع پر ہمراہ