ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) حکومت پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گورنمنٹ گورو نانک کالج ننکانہ صاحب کے پرنسپل ممتاز احمد کا تبادلہ کر دیا ہے اور انہیں فوری طور پر ہائیر ایجویشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدائت کی ہے جبکہ جونیئر کلر ک مجاہد فاروق کابھی تبادلہ کر کے اسے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ننکانہ صاحب کے آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے یاد رہے کہ کالج کے طلباءنے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزمحمد ارشدکے حقیقی بھائی پروفیسر عمر حیات کے طلباءکو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان سے تضحیک آمیز رویہ ، فیسوں کی اوورچارجنگ، کالج میں صفائی کے ناقص انتظامات اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاتھا اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅکوصورت حال سے آگاہ کیاتھا طلباءنے پرنسپل ممتاز احمد ، جونیئر کلر ک مجاہد فاروق اور پروفیسر عمر حیات کی لوٹ مار ، بد انتظامی ، فنڈز میں خرد برد کرنے طلباءسے ناروا سلوک کے متعلق اعلی حکام کو قانونی کاروائی کرنے کی عرضداشتیں بھی ارسال کر رکھی ہیں جبکہ پرنسپل ممتاز احمد وغیرہ نے طلباءکو ڈرا دھمکا کر انکے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دے کر کئی طلباءکو خاموش کرالیا اور ان سے حسب منشاءبیانات پر دستخظ کرالیے، واضع رہے کہ پرنسپل ممتاز احمد پیڈا یکٹ اکا سزا یافتہ ہے جو اعلیٰ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر پرنسپل کے عہدہ پر براجمان رہا ہے ۔متاثرہ طلباءاور شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرخ نویدسے پرنسپل ممتاز احمد ، پروفیسر عمر حیات اور کلر ک مجاہد فاروق کو فوری طور پر معطل کر کے ان سے خرد برد کی کی گئی بھاری رقم ریکور کرنے اور انکے خلاف پیڈا یکٹ کے تحت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔