ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ضلع ننکانہ صاحب سات ماہ سے ریگولر ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزسے محروم ، گذشتہ سات ماہ سے سنیئر انسٹرکٹر کامرس کالج شیخوپورہ چوہدری ارشد علی کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز ننکانہ صاحب کا اضافی چار ج ہے جو گورنمنٹ گورونانک ڈگری کالج ننکانہ صاحب میں تعینات پروفیسر عمرحیات کے بڑے حقیقی بھائی ہیں ، جن کی آشیر باد سے انکا حقیقی بھائی عمر حیات اور پرنسپل ممتاز احمد کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن فرخ نوید سے ضلع ننکانہ صاحب میںنئے فرض سناش افسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔