ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ننکانہ صاحب جاوید اقبال بوسال کے احکامات پرڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر کے زیراہتمام پروبیشنرز کے لیے تربیتی نشست کا اہتمام کیا تربیتی نشست میں ہر پروبیشنرکو پودے لا کر لگانے کا حکم دیا گیا ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسرز ساجد محمود شاکر اور میڈم انعم رحمت نے پروبیشنرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ کروڑ افراد میں بھی یہ شعور پیدا کر دیا جائے کہ درخت ہمارے ملک کے لیے اس وقت کتنی اہمیت اختیار کر گئے ہیں تو آنے والے چند سال میں سر سبز پاکستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔ آج ہمارے ملک میں درخت گھٹتے جا رہے ہیں اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔اگر ہر پاکستانی اپنی مدد آپ کے تحت درختوں کی تعداد کو بڑھانے کے لیے تگ ودو کرے گا تب جا کر پاکستان سرسبز پاکستان بن سکتا ہے۔اسی سلسلے میں مختلف میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے کہ ہر شخص کم از کم ایک پودا ضرور لگائے۔کیا یہ خواب ممکن ہے۔بالکل ممکن ہے۔اس کے لیے آنے والے دنوں،ہفتوں میں بھر پور آگاہی مہم کی ضرورت ہے غلطی انسان سے ہو سکتی ہے تاہم اللہ تعالی اپنے بندوں کیلئے توبہ کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھتا ہے، پروبیشن پر رہائی آپ کیلئے موقع ہے کہ خود کو ذمہ دار شہری ثابت کرے غصہ سے بچے اور قانون کا احترام کرے مستقبل میں ایسے افعال سے بچے جس کے نتیجہ میں آپ کے خلاف قانون کی گرفت ہوسکے اور انسان اپنے بیوی بچوں کو وقت دے اولاد اپنے چھوٹے بہن بھائی کی تعلیمی سرگرمیوں پر نظر رکھے اور اپنے تلخ تجربات کی روشنی میں انہیں درست راہ دکھائے اور ہر مرحلے پر انکی رہنمائی کرے، پروبیشن پر رہا ہونے والے تمام افراد اپنے آپ کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھیں تاکہ معاشرے کے بہتر شہری ثابت ہوسکیں تقریب کے اختتام پر تمام پروبیشنر نے نیو جوڈیشل کمپلیکس ننکانہ صاحب کی فرنٹ باو¿نڈری لائن پر پودے لگائے۔