ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا, اساتذہ اور غیرتدریسی عملہ تعلیمی اداروں میں اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں, غیرخاضری یا تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی, ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅکی سربراہی میں معیار تعلیم میں ہر ممکن بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہمارا مشن ہے جس کے لئے میں اور میری ٹیم دن رات کوشاں ہے, انہوں نے کہا کہ سکول سربراہان کو ہدائیت جاری کی گئی ہے کہ وہ این ایس بی اور ایف ٹی ایف فنڈز کو سکول کے بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ادارے کی بہتری کے لئے ایمانداری کے ساتھ خرچ کریں, تمام تعلیمی ادارے سال 2024 کے لئے اپنا داخلے کا ہدف جلد مکمل کریں اور زیرتعلیم بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائیں انہوں نے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی مکمل ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور غیرضروری چھٹیوں سے گریز کریں, فرائض منصبی کی ادائیگی میں غفلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
