کراچی ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
ملزم نعمان نے ساتھی کے ہمراہ مورخہ 01 اکتوبر کو ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران LEAs کے اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 473/2024 بجرم دفعہ 393/394/398/324/34 تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔
ملزم نعمان مورخہ 06 نومبر کو پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا تھا، جبکہ اس کے 01 ساتھی ہلاک اور 01 زخمی گرفتار ہوا تھا۔
پولیس مقابلے/پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ الزام نمبر 516/2024 بجرم دفعہ 353/324/34 تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے دونوں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال سرقہ شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ۔
برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 255/2024 تھانہ پاپوش نگر میں درج ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم شعیب تھانہ اتحاد ٹاؤن سے ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 433/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 میں مفرور و مطلوب تھا۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹروگیشن اتحاد ٹاؤن، سائیٹ اے، شیرشاہ اور پاپوش نگر کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے دیگر مقدمات میں گرفتاری اور تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں نعمان عرف چائینا ولد سرفراز خان اور نقیب ولد مسکین شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔