کراچی ۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے تین کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی گئی۔ *کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی۔
پہلی کاروائی میں سلمان نامی ملزم کو گرفتار کرکے 1030 گرام چرس برآمد کی گئی۔
جبکہ دوسری کاروائی میں امیر حمزہ اور ساجد رحمان نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری 2320 گرام چرس برآمد ہوئی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد مٹھل شر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کاروائیاں کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم امیر حمزہ تھانہ جیکسن کے مقدمہ 357/24 بجرم دفعہ 6/9(1)3B میں مطلوب بھی تھا۔
جبکہ ملزم ساجد رحمان اس سے قبل بھی درج ذیل 5 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 378/22 بجرم دفعہ 6/9(1)3B تھانہ جیکسن۔
2. مقدمہ الزام نمبر 276/21 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ جیکسن۔
3. مقدمہ الزام نمبر 204/19 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ جیکسن۔
4. مقدمہ الزام نمبر 73/18 بجرم دفعہ 6/9B تھانہ جیکسن۔
5. مقدمہ الزام نمبر 121/18 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ جیکسن۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔