ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں دو مختلف حادثات میں 11سالہ بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق بچیکی بڑا گھر روڈ پر پل کمہاراں کے قریب موٹر سائیکل ریڑھی پر جمپ لگنے سے گرنے والی 11 سالہ بچی سمعیہ ہارویسٹر کے نیچے آ کر زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ واربرٹن روڈ پر شیل پمپ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل اور آئل ٹینکر کے تصادم میں22سالہ موٹر سائیکل سوارشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا حادثات کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کے عملہ نے وہاں پہنچ کر لاشیں لواحقین کے حوالے کر دیں