کراچی۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
ایس ایچ او کورنگی ملک عامر اور ٹیم نے ٹیکنیکلی بنیاد پر کاروائی کی,
ملزم شاہ زیب عرف پٹھان نے گزشتہ ماہ 18 نومبر کو اپنے دوست کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا,
ملزم شاہ زیب عرف پٹھان اور مقتول سفیان قریبی دوست تھے,
ملزم نے معمولی تلخ کلامی کے دوران سفیان کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا,
ملزم شاہ زیب عرف پٹھان کے خلاف تھانہ کورنگی میں ایف آئی آر نمبر 701/2024 قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج تھا,
ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے قتل کی واردات کے بعد ایس ایچ او کورنگی ملک عامر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی
پولیس کے مطابق ملزم شاہ زیب کورنگی ضیاکالونی افغان بستی کے ایک مکان میں روپوش تھا,
ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے قتل کی واردات کے چند روز بعد ہی قتل میں استعمال ہونے اسلحہ برآمد کرلیا تھا,
ایس ایچ او کورنگی ملک عامر نے قتل کے واقعہ کے فوری بعد سے مقتول کے دوستوں کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کردی تھی,
کورنگی پولیس نے گرفتار ملزم شاہ زیب عرف پٹھان کو مزید کاروائی کےلئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے,