

کراچی ۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک زخمی ملزم سمیت دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے غیرقانونی پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ، چھینا گیا موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان شھری کو لوٹ فرار ہو رہے تھے۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔
انچارج چوکی میٹروویل ASI نعیم شاہ کی سربراہی میں علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی کو اطلاع ملتے ہی ملزمان کا تعاقب کیا گیا۔
ملزمان و پولیس پارٹی کے مابین میٹروول بدھ بازار چڑھائی کے پاس فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ملزمان کی شناخت سبحان (زخمی) اور ہارون کے ناموں سے ہوئی ہے۔
گرفتار زخمی ملزم کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ملزمان اس سے قبل بھی پولیس مقابلہ سمیت متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کی جانب سے چوکی انچارج میٹروول اور ٹیم کے لئے تعریفی اسناد سی سی تھرڈ اور کیش انعام کا اعلان۔
