کراچی ۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
میٹنگ میں تمام SDPOs اور SHOs ضلع کیماڑی نے شرکت کی۔
میٹنگ میں تمام تھانہ جات کی کارگردگی اور کرائم کنٹرول کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی نے مقدمات میں مطلوب ملزمان، اشتہاری مفروران، لسٹڈ منشیات فروشوں، رپیٹڈ آفینڈرز، گٹکا فروشوں اور چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت میں ملوث کباڑیوں کی گرفتاریوں کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
نیز ہوائی فائرنگ کی روک تھام، ٹریفک ایکسیڈینٹ، اہم مقامات و غیر ملکیوں کی سیکیورٹی، مسنگ چائلڈز اور cctv فوٹیجز کی کولیکشن کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔