کراچی ۔ رپورٹ محمد حسین سومرو
ایس ایچ او کورنگی ہمراہ انچارج غریب نواز پولیس چوکی اور ملازمان کا دوران چیکنگ ملزمان سے آمنا سامنا۔
دو ملزمان مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ دیا ۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے کےلئے پولیس پر فائرنگ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ ایک ملزم زخمی جبکہ ساتھی ملزم بلا ضرب گرفتار۔
زخمی ملزم کی شناخت طارق ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی ۔
جبکہ ساتھی ملزم کا نام علی ولد ابراہیم معلوم ہوا ہے ۔
ملزمان سے ایک پسٹل 30 بور مع ایمونیشن و چھینے ہوئے 3 موبائل فونز پرس اور نقدی برآمد ۔
ملزمان کا علاقہ میں درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔
ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا
ملزمان کے خلاف پولیس مقابلہ اور سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج۔