منڈی بہاوالدین،( ۔میاں شریف زاہد ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاءالدین ندیم بلوچ نے شہر میں روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کی انسپکشنز کیں اور روٹی کی سرکاری قیمت پر فروخت اور وزن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کم وزن اور مقررہ نرخ سے زائد قمیت پر روٹی فروخت کرنے پر مختلف ہوٹلز اور تندور مالکان کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں روٹی کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ کم وزن اور مقررہ نرخ سے زائد مہنگی روٹی کی فروخت کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ روٹی کے نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔