ڈیرہ غازی خان (۔ ڈاکٹر بلال لودھی بیورو چیف)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں انسداد سموگ مہم کے تحت کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں،اینٹوں کے بھٹوں اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔یہ احکامات کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود نے گزشتہ روز جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ انسداد سموگ مہم کے تحت مقدمات،گرفتاریاں اور بھاری جرمانے کئے جائیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کاشتکاروں،بھٹوں اور گاڑیوں کے مالکان سے بھی کہا کہ وہ ماحول کو زہر آلود ہونے سے بچانے کےلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔فصلوں کی باقیات جلانے کی بجائے ہیوی مشینری کے ذریعے ہل چلا کر زمین میں دفن کریں اس سے زمین کی زرخیزی بھی بڑھے گی۔ٹرانسپورٹرز گاڑیوں کی دیکھ بھال کرائیں۔زہریلا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو روڈ پر نہ لے آئیں۔ اینٹوں کے بھٹوں کو زیگ زائیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے تاکہ نکلنے والا دھواں زہریلا نہ رہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ اپنے ضلع میں سموگ سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائیں۔کمشنر ڈی جی خان کا کہنا تھا کہ سموگ دھند کا بھی باعث بن سکتی ہے جس سے ٹریفک حادثات کی شرح بڑھنے کا خدشہ ہے۔شاہراہوں پر حادثات سے بچاؤ کےلئے گاڑیوں CVGکی رفتار کم رکھنے کے ساتھ دیگر حفاظتی ویکسین کرائے جائیں۔اجلاس میں دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کےلئے ہدایات جاری کی گئیں ۔