
فیصل آباد ( رپورٹ اسیسٹنٹ بیورو چیف علی ریحان ) تفصیلات کے مطابق سی پی او فیصل آباد ڈی آئی جی کامران عادل نے اقبال ہال گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں “انصاف کے نظم و نسق میں اداروں کا کردار”کے موضوع پر ہونے والے سیمینار میں شرکت کی ۔اس موقع پر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سپیشل جج آف اینٹی کرپشن،سنٹرل جیل کےڈپٹی سپریٹڈنٹ ، اے ایس پی گلبرگ راجندر ،ڈاکٹر رؤف ریاض وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادسمیت دیگر معززین بھی سیمینار میں موجود تھے ۔سیمینار کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔سیمینار میں کثیر تعداد میں طالبعلموں اوراساتذہ نے بھی شرکت کی۔سی پی او فیصل آباد نے سٹوڈنٹس کو لاء کے متعلق بریف کیا اور قانون کے میدان میں آگے بڑھنے کے لئے ان کو متحرک کیا۔ طالبعلموں کو چاہیئے کہ وہ آگے بڑھنے کے لئے بیرون ممالک کےقانون و قواعد کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالیں۔
قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ قانون کی بالادستی اس وقت تک قائم نہیں ہو سکتی جب تک اسے کسی بھی ذات اور تعصب کے بغیر برابری کی بنیاد پر لاگو نہیں کیا جاتا۔قانون کی بالادستی کا تقاضا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی قوانین کا برابر احترام کیا جائے۔ یہ ریاست کی ذمےداری ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو قومی اور بین الاقوامی قانون کے بارے میں آگاہ کرے۔قا نون میں موجود پچیدگیوں اور کمزوریوں کے سبب ملزمان رہا ہو جاتے ہیں لہذا قانون میں بہتری لانے کے لئے کچھ تبدیلیاں ضروری ہیں جبکہ پولیس کرائم کنڑول کرنے کیلئے متحرک ہےجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جارہے ہیں پٹرولنگ اورناکہ جات میں اضافہ کیا گیا ہے اس موقع پرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر نے پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کم وسائل کے باوجود فیصل آباد میں امن و امان کے قیام کو برقرار رکھے ہوئے ہے ہم فیصل آباد پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پولیس ضلع بھر کے عوام و جان کے تحفظ کے لئے ہر پل مصروف عمل ہے۔


