


فیصل شہزاد ۔ ( رپورٹ اسسٹنٹ بیورو چیف علی ریحان )شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات سنے اوران کے حل کو یقینی بنایاگیا۔
ضلع کونسل کے جناح ہال میں تحصیل سٹی وصدرسے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کچہری لگائی گئی اور درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان علی نےاسسٹنٹ کمشنر سٹی وصدر کے ہمراہ درخواست گزاروں کے مسائل وشکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کی۔
تحصیل جڑانوالہ،سمندری، تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے۔
