
منڈی بہاوالدین( میاں شریف زاہد ) صوبائی کابینہ پنجاب نےپنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، رسول، منڈی بہاؤالدین 2018 کے ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
کابینہ نے پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، رسول، منڈی بہاؤالدین کے تاریخی ورثے کو مدنظر رکھتے ہوئے، جو 1912 میں قائم کی گئی تھی، اس کا نام تبدیل کرکے *یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤالدین* رکھنے کی منظوری دی
اس کے علاوہ ٹیکنیکل پروگراموں کے علاوہ بزنس اور اپلائیڈ سائنسز وغیرہ کے پروگرام چلانے کی منظوری دی۔