ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ننکانہ صاحب میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات اور موٹر سائیکل سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق صبح سویرے بہاول کوٹ کا رہائشی شوکت علی موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ تھانہ واربرٹن کے علاقہ مچھرالہ موڑ کے قریب تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر اس سے موٹر سائیکل نمبرLEM-3314چھین کر فرار ہوگئے گذشتہ رات نامعلوم چور تھانہ واربرٹن کے گاﺅںچک نمبر575کے محلہ فاروق کے رہائشی شفیق کے گھرسے ایک لاکھ40ہزار روپے مالیت کے آدھا تولہ طلائی زیورات اور 40ہزار روپے کی نقدی چوری کر کے لے گئے ۔