
سانگھڑ رپورٹ محمد وقار بھٹی
مانع حمل اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ کے لیے سیانا پریس سلیف انجکشن کے استعمال کے متعلق سول اسپتال سانگھڑ میں رز کنسلٹنٹ کے تعاون سے دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ بہبود آبادی سانگھڑ کی فیملی ویلفیئر ورکز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ماسٹر ٹرینرز ڈاکٹر خالدہ بی بی اور ڈاکٹر تسنیم کوثر نے تربیتی ورکشاپ کو لیکچر دیتے ہوئے فیملی ویلفیئر ورکز کو بتایا کہ سیانا پریس سیلف انجکشن کا استعمال کیسے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس انجیکشن سے تین ماہ تک حمل کو روکا جا سکتا ہے اس کے علاوہ دیگر طریقوں کو بھی مانع حمل کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر خالدہ بی بی نے مزید کہا کہ ہر ایک ورکرز کو چاہیے کہ وہ نئی شادی شدہ خواتین کو اگاہی فراہم کریں کہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ اور صحت بچے کی پیدائش کے لیے کیا کیا ضروری اقدام کرنے ہیں تاکہ زچہ و بچہ صحت مند زندگی گزار سکے۔ ٹریننگ سیشن کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر بہبود آبادی شہاب الدین میمن اور سول سرجن سول ہسپتال سانگھڑ ڈاکٹر آفتاب سریوال نے بھی تربیتی ورکشاپ کا دورہ کیا اور مانع حمل اور سیانا پریس سیلف انجکشن کے درست استعمال کے لیے تربیت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے ابادی کے دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر رز کنسلٹنٹ کے اشفاق سیال بھی موجود تھے۔